تازہ ترین دنیا

قطر کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) قطر نے سرمایہ کاروں اور ہنر مند افراد کیلئے طویل مدتی ویزا اسکیم کا اعلان کر دیا ہے۔

خلیجی ریاست قطر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ماہر پیشہ ور افراد کو متوجہ کرنے کے لیے دس سالہ طویل قیام کا نیا ویزا پروگرام متعارف کرا دیا ہے، اس سہولت سے پاکستانی شہری بھی مستفید ہو سکیں گے جس سے بیرون ملک کاروبار اور روزگار کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

 

قطری حکام کے مطابق اس پروگرام کے تحت منتخب افراد کو دس برس تک رہائش کی اجازت، کاروباری سرگرمیوں کی سہولت اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، درخواست دہندگان کو مالی استطاعت، پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے سے متعلق مقررہ معیار پر لازمی پورا اترنا ہوگا ورنہ درخواست منسوخ کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے