پاکستان تازہ ترین

روٹی اور نان کی قیمتوں کے متعلق بڑا اعلان

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 30 رمضان تک روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے بڑھتے اخراجات کے باوجود عوام کو وقتی سہولت دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ روٹی اور نان کی موجودہ قیمتیں 30 رمضان تک برقرار رہیں گی۔ یہ اعلان جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد سامنے آیا جس میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، مری، تلہ گنگ اور ملحقہ علاقوں کے نمائندے شریک ہوئے جبکہ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر شفیق قریشی نے کی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق آٹا، گھی، ایل پی جی، بجلی، مزدوری اور تندوروں کے کرایوں میں مسلسل اضافے نے کاروبار کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے