(اُردو ایکسپریس) وزارتِ داخلہ کی منظوری سے نیشنل فرانزک ایجنسی نے فرانزک فیس مقرر کر دی۔
اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق اب ہر فرانزک کیس پر نوعیت کے مطابق فیس وصول کی جائے گی،بغیر پاسپورڈ اینڈرائیڈ یا آئی فون سے ڈیٹا حاصل کرنے کی فیس 2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک موبائل فون ڈیٹا نکالنے کی فیس 2500 روپے،خراب موبائل فون سے ڈیٹا نکالنے کی فیس 2500 روپے جبکہ سمارٹ واچ ڈیٹا اور کلاسک موبائل ڈیٹا نکالنے کی فیس 2000 روپے مقررکی گئی ہے۔
سم کارڈ ڈیٹا حاصل کرنے کی فیس 1000 روپے ،ویڈیو، آڈیو اور تصویر کے فرانزک تجزیے کی فیس 2000 روپے اورہارڈ ڈسک اور میموری ڈیوائس سے ڈیٹا نکالنے کی فیس 3000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ریڈ سسٹم سے ڈیٹا حاصل کرنے کی فیس 5000 روپے اورخراب ہارڈ ڈسک یا میموری سے ڈیٹا نکالنے کی فیس 3000 روپے رکھی گئی ہے،فرانزک تجزیہ اور مکمل رپورٹ کی فیس 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔عدالت میں ماہر کی پیشی کی فیس بھی 10 ہزار روپے فی کیس مقرر کی گئیہے،نیشنل فرانزک ایجنسی کے مطابق فیسوں کا اطلاق تمام اداروں اور مقدمات پر ہوگا،این ایف سی نے تمام اداروں کو باقاعدہ طور پر آگاہ بھی کر دیاہے۔