پاکستان تازہ ترین

ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) سینئر فائر آفیسر ظفر خان کا کہنا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے بعد ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔

ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گل پلازہ کے تہہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جسے بجھا دیا گیا ہے، عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا، ڈیزل ٹینک اتارنے کے دوران اس میں آگ لگی جسے بھجادیا گیا،عمارت کا اسٹرکچر کمزور ہوگیا ہے،اب صرف سرچنگ کا عمل رہ گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے گل پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سرچ آپریشن آخری مراحل میں ہے، آپریشن آج مکمل ہوجائےگا، ایس بی سی اے کی نگرانی میں کام ہورہا ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد اسے مکمل کرلیں۔دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کاکہناہےکہ 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، اب تک 16 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، ملنے والی 6 لاشیں قابل شناخت تھیں۔

ڈاکٹر کے مطابق 8 لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے ممکن ہوئی، ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ سے ہوئی تھی جبکہ ایک لاش کی شناخت گلے میں پہنے لاکٹ سے کی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں المناک گل پلازہ سانحہ گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات 10 بجے کے بعد پیش آیا جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے