(اُردو ایکسپریس) سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
وفاقی دارالحکومت میں ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں پارٹی کی مرکزی قیادت، کارکنان اور رفقا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ اپنی تمام کارروائیاں 1973 کے آئین کے اصولوں کے مطابق کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عام آدمی اپنے بنیادی حقوق سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت کا مقصد برابری کی سطح پر سب کی خدمت کرنا اور معاشرت میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے، پارٹی اللہ تعالیٰ کی حاکمیت اور اسلامی اصولوں کو تسلیم کرتے ہوئے چلائی جائے گی اور چند مخصوص طبقات کی اجارہ داری کو ختم کرنے کیلئے کام کرے گی۔