(اُردو ایکسپریس) پنجاب میں تھیٹر پر پیش کیے جانے والے 106 پنجابی گانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پنجاب آرٹس کونسل اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے مطابق یہ اقدام اسٹیج ڈراموں کو معیاری تفریح بنانے اور فیملی تھیٹر کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔
محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ جن گانوں پر پابندی لگائی گئی ہے، ان کی فہرست لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اسٹیج مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان 106 گانوں کو تھیٹر ڈراموں میں سنسر یا اجازت نہ دے۔
سرکاری مؤقف کے مطابق اس فیصلے کا مقصد تھیٹر کو مہذب اور فیملی تفریح کا ذریعہ بنانا ہے تاکہ ناظرین کو معیاری مواد فراہم کیا جا سکے اور اسٹیج ڈراموں کا معیار بہتر بنایا جا سکے