پاکستان تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت مل گئی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کو سندھ میں بھرپور استقبال کیا جائے گا، اور وہ سیاسی سرگرمیاں بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت کی پرامن سیاسی جدوجہد کو روکا نہیں جا سکتا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ اگر کسی بھی سیاسی سرگرمی کے دوران قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو اس کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، تاہم جلسے پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ کورنگی اور ساؤتھ زون میں بھی جلسے کی درخواستیں دی گئی ہیں اور انہیں قانون کے مطابق اجازت دی جا رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے بات چیت جاری ہے اور کراچی میں جلسے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔۔ناصر شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت مکمل طور پر قانون کے دائرے میں دی جا رہی ہے تاکہ سیاسی جماعتیں عوامی رابطے اور اپنے ایجنڈے کے مطابق سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے