پاکستان تازہ ترین

بڑے شہر میں نانبائیوں کی ہڑتال کا اعلان

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پشاور میں خیبر پختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کے اراکین نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے پشاور ضلعی چیئرمین خشتہ گل مہمند اور جوائنٹ سیکریٹری جہانزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آٹے کی سپلائی پر عائد پابندی غیر قانونی اور امتیازی سلوک پر مبنی ہے، ان کے مطابق اس پابندی کے باعث آٹے کی قیمت میں 1,700 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، مہنگائی، بجلی کی لوڈ مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں نے نانبائیوں کے لیے کاروبار جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تندور مالکان شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ بارہا درخواستوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے نیا نرخ نامہ جاری نہیں کیا، سرکاری قیمتوں کے اعلان نہ ہونے کی وجہ سے نانبائی جرمانوں اور گرفتاریوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر آٹے کی سپلائی پر عائد پابندی ختم کرے، ضلعی انتظامیہ نیا نرخ نامہ جاری کرے اور نانبائیوں کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے