تازہ ترین ٹیکنالوجی

فراڈ سے بچائو کیلئے سائبر کرائم انویسٹی گیشن کا اہم الرٹ جاری

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) نئے سال پر نوسر باز لوگوں کو دھوکا دینے کےلیے کس طرح کا فراڈ کرسکتے ہیں، سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے اہم الرٹ جاری کردیا۔ عام طور نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی مختلف لنکس بھیجے جاتے ہیں، عوام کےلیے نئے سال کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے الرٹ جاری کردیا ہے، ایجنسی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ نئے سال کے فراڈ سے بچیں۔ جعلی اور دھوکا دینے والے لنکس کے حوالے سے جاری الرٹ میں عوام کو بتایا گیا ہے کہ نئے سال کی آمد پر مبارکباد کے لنکس اور جعلی تحائف کے پیغامات چل رہے ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اس طرح کے لنک پرکلک نہ کریں، واٹس ایپ کوڈ بھی شیئر نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے