(اُردو ایکسپریس) ریٹائرڈ ملازمین کو جی پی فنڈ کی رقم بلا تاخیر مہیا کرنے کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب آفس میں فاسٹ ٹریک سیل قائم کر دیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے سیل کا افتتاح کیا، اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نعمانہ گل رخ سمیت اے جی آفس کے افسران اور2025ء میں ریٹائر ہونے والے مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔
شرکا ءسے خطاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے کہا کہ جی پی فنڈ فاسٹ ٹریک سیل کا مقصد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے،انہیں اب خوار نہیں ہونا پڑے گا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نعمانہ گُل رخ نے کہا کہ فاسٹ ٹریک سے نظام میں شفافیت اور بہتری آئے گی اور ملازمین کا ہر سال کا ڈیٹا سسٹم میں خود کار طریقے سے اپڈیٹ کردیا جائے گا جس سے ریٹائرہونے والے ملازمین ریٹائرمنٹ کے وقت اپنی فائل جمع کروا کر بہ آسانی اپناجی پی فنڈ وصول کریں گے۔اگر کسی ملازم کو جی پی فنڈ کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں، تقریب میں حال ہی میں ریٹائر ہونے والے مختلف محکموں کے ملازمین میں شیٹ بھی تقسیم کی گئیں۔
- دسمبر 9, 2025
ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، جی پی فنڈ کا فاسٹ ٹریک سسٹم تیار
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 324 Views
Share: