تازہ ترین ٹیکنالوجی

سرپرائز پیکج، وہ 15 نئے فیچرز جو آپ کا فون بدل ڈالیں گے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ایپل بہت جلد iOS 26.2 جاری کرنے جا رہا ہے، جو آئی فون کیلئے دوسری بڑی اپڈیٹ ہوگی۔ بلوم پاکستان نے رپورٹ کیا ہے کہ اپڈیٹ میں پندرہ اہم تبدیلیاں شامل ہیں، جن کا مقصد صارف کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے، یہ اہم تبدیلیاں درج ذیل ہیں۔ ایمرجنسی الارم (ریمائنڈرز میں)
ریمائنڈرز ایپ میں اب ایمرجنسی الارم شامل کیا گیا ہے۔ مقررہ وقت پر صرف نوٹیفکیشن ہی نہیں بلکہ آواز کے ساتھ الرٹ بھی ملے گا۔
لاک اسکرین پر شیشے جیسی گھڑی
لاک اسکرین پر وقت دکھانے کے لیے ایک نیا سلائیڈر دیا گیا ہے، جس سے ٹرانسپیرنسی اور بلر کو اپنی مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔
کنٹیکٹس سے باہر افراد کو فائل بھیجنا
iOS 26.2 میں اب آپ اپنی فائلیں ایسے لوگوں کو بھیج سکتے ہیں جو آپ کے کانٹیکٹس میں نہیں۔ شیئرنگ کوڈ 30 دن تک کارآمد رہے گا۔
آف لائن لیرکس دیکھنا
میوزک ایپ میں اب بغیر انٹرنیٹ کے بھی گانوں کے بول (Lyrics) دیکھے جا سکیں گے۔
سلیپ کوالٹی تجزیہ
نیند کی درجہ بندی اب ایک نئی اسکیل کے ذریعے زیادہ درست انداز میں کی جائے گی، جس سے سلیپ کوالٹی کو بہتر سمجھا جا سکے گا۔
پوڈکاسٹ میں خودکار چیپٹرز
پوڈکاسٹ ایپ خودکار طور پر ہر ایپی سوڈ کے چیپٹرز بنائے گی اور ٹرانسکرپٹ میں دوسرے پوڈکاسٹس کے لنکس بھی قابل استعمال ہوں گے۔
غیر محفوظ پاس ورڈز کی نگرانی
پاس ورڈز ایپ میں اب ایک نئی فہرست شامل ہے جس میں وہ ویب سائٹس دیکھی جا سکتی ہیں جہاں پاسورڈ محفوظ نہیں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن پر اسکرین لائٹ
نوٹیفکیشن آنے پر اسکرین خود بخود روشن ہو جائے گی، جس سے الرٹس زیادہ نمایاں اور فوری نظر آئیں گے۔
نیوز تک تیز رسائی
نیوز ایپ میں اب کیٹگریاں بٹنوں کی صورت میں دکھائی جائیں گی، جس سے مختلف ٹاپکس پر جلدی جایا جا سکے گا۔
سیفٹی اور ایمرجنسی الرٹس کا بہتر انتظام
سیٹنگز میں ایک نیا سیکشن شامل ہے جہاں زلزلے سمیت دیگر ایمرجنسی الرٹس کو بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکتا ہے۔
گیمز کی ترتیب
گیمز کو اب فائل سائز کے مطابق ترتیب دیا جا سکے گا، جس سے اسٹوریج صاف کرنا آسان ہوگا۔
کار پلے میں میسجز
کار پلے میں میسجز کے لیے نیا سادہ اور قابلِ تخصیص انٹرفیس شامل کیا گیا ہے، جو ڈرائیونگ کے دوران استعمال مزید آسان بناتا ہے۔
جاپان میں وائس اسسٹنٹس
iOS 26.2 جاپانی صارفین کو مختلف وائس اسسٹنٹس منتخب کرنے کی سہولت دیتا ہے، وہ بھی سسٹم بٹن کے ذریعے۔
آئی پیڈ میں بہتر ملٹی ٹاسکنگ
اب ایپس کو ڈریگ کر کے اسپلٹ ویو یا سلائیڈ اوور میں لایا جا سکتا ہے، جو ملٹی ٹاسکنگ کو زیادہ مؤثر بناتا ہے۔
یو آئی میں مفید تبدیلیاں
کئی چھوٹی چھوٹی انٹرفیس اور اینیمیشن اپ ڈیٹس شامل کی گئی ہیں، جو مجموعی تجربہ بہتر بناتی ہیں۔مجموعی طور پر iOS 26.2 صرف بگ فکسز نہیں لاتا بلکہ متعدد نئی خصوصیات اور سہولتیں بھی شامل کرتا ہے، جو آئی فون کے استعمال کو نمایاں طور پر بہتر بناتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے