(اُردو ایکسپریس) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کے مطابق قرضے کی یہ رقم بلوچستان میں نظام آب پاشی کے منصوبوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی،اس سے بلوچستان میں سری توئی ڈیم کے کمانڈ ایریا میں نظام آب پاشی کو بہتر کیا جائے گا،منصوبے کے تحت علاقے میں واٹر سپلائی لائنز بھی بچھائی جائیں گی۔
اے ڈی بی کے مطابق رقم چھوری انفلٹریشن منصوبے پر خرچ کی جائے گی،بجٹ کی کمی کی وجہ سے یہ منصوبے تاخیر کا شکار تھے ۔اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی نے بلوچستان آبی وسائل منصوبے کے لیے اضافی قرض کی منظوری دے دی ہے۔
- نومبر 26, 2025
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے4 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 212 Views
Share: