(اُردو ایکسپریس) راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔
ابتدائی مرحلے میں بسیں 4 اہم روٹس فوارہ چوک سے کورال چوک، صدر سے نونہال کالونی، مریڑ چوک سے موٹر وے چوک اور صدر سے قبرستان چوک تک چلائی جائیں گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جدید اور ماحول دوست بس سروس شہریوں کو آرام دہ، پرسکون اور کم خرچ سفر فراہم کرے گی۔
انتظامیہ کے مطابق الیکٹرو بس سروس کے ساتھ ایک موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے مسافر باآسانی روٹس کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ مسافر اپناٹریول کارڈ ریچارج کرنے کے علاوہ سروس سے متعلق دیگر سہولیات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
راولپنڈی میں گرین بس سروس کے آغاز پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
- نومبر 21, 2025
راولپنڈی کے 4 روٹس پر الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 374 Views
Share: