بزنس تازہ ترین

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 58 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 198 ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے گئے، جہاں آج 24 قیراط سونا فی تولہ 5 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 972 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار روپے تک جا پہنچی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 77 روپے اضافے سے 5 ہزار 337 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے