(اُردو ایکسپریس) معروف اداکار بلال عباس اور درِفشاں سلیم نے بہترین آن اسکرین جوڑی کا ہم ایوارڈ حاصل کرلیا۔
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والے دسویں ہم ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں شوبز ستاروں کی کہکشاں امڈآئی،فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنسز سے محفل کو جگمگا دیا، اس موقع پر اداکاروں، ہدایت کاروں اور لکھاریوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔
تقریب میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، رمشا خان اور شجاع اسد سمیت متعدد فنکاروں نے اسٹیج پر خوبصورت پرفارمنسز پیش کیں۔ڈرامہ سیریلز ’’عشق مرشد‘‘ اور’’زرد پتوں کے بن‘‘ نمایاں رہے،بلال عباس خان کو ’’عشق مرشد‘‘ کے لیے بہترین اداکار اور سجل علی کو’ ’زرد پتوں کے بن‘‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
فاروق رند نے ’’عشق مرشد‘ ‘کے لیے اورسیفی حسن نے ’زرد پتوں کے بن‘‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کیا بلال عباس خان اور درِ فشاں سلیم کو’ ’عشق مرشد‘‘ میں 2024 کی بہترین آن اسکرین جوڑی قرار دیا گیا،فیصل قریشی کو ڈراما سیریل ’’ظلم‘‘ کے لیے منفی کردار میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ سید تنویر حسین کو ’’زرد پتوں کے بن‘‘ کے لیے امپیکٹ فل ایوارڈ سے نوازا گیا۔علی طاہر نے ’’زرد پتوں کے بن‘‘ کے لیے بہترین معاون اداکار کا اعزاز حاصل کیاجبکہ نادیہ جمیل کو ’’خوشبو میں بسے خط‘‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔سحر ہاشمی نے’ ’ظلم‘‘ کے ذریعے بہترین ڈیبیو اداکارہ کا ایوارڈ جیتاجبکہ ضرار خان بہترین ڈیبیو اداکار قرار پائے۔
ڈراما سیریل ’’عشق مرشد‘ ‘کے لیے احمد جہانزیب کو بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ہم اسپیشل گولڈ پلیٹ ونر کے طور پر عدنان صدیقی کو اعزاز سے نوازا گیا۔مصطفیٰ آفریدی نے ’’زرد پتوں کے بن‘‘ کے لیے بہترین ڈرامہ لکھاری کا ایوارڈ جیتاجبکہ ’’سلطنت‘‘ کو لانگ رننگ سیریل اور’ ’بے رنگ‘‘ کو بیسٹ پرفارمنگ سوپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ہانیہ عامر کو گلوبل اسٹار ایوارڈ دیا گیا جبکہ بہترین ڈرامے کا ایوارڈ’ ’عشق مرشد‘‘ نے اپنے نام کیا۔
- اکتوبر 13, 2025
بلال عباس اور درِفشاں سلیم کیلئے بہترین آن سکرین جوڑی کا ہم ایوارڈ
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 544 Views
Share: