بزنس تازہ ترین

امریکا نے پاکستان کو ائیر ٹو ائیر میزائل کے خریداروں میں شامل کرلیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکا نے پاکستان کو ائیر ٹو ائیر میزائل کے خریداروں میں شامل کرلیا۔ پاکستان کو اے آئی ایم 120 سی ایٹ میزائل کا اپ گریڈ ورژن بھی ملے گا، پاکستان اور ترکیہ سمیت کئی اتحادی ممالک کو میزائل فروخت ہونگے۔ امریکا نے پاکستان کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، میزائلوں کی تیاری کیلئے رے تھیون کمپنی کو 2.5 ارب ڈالر کا کنٹریکٹ مل گیا، ایڈوانس میڈیم رینج ائیر ٹو ائیر میزائل کا کنٹریکٹ 2030 تک مکمل ہوگا۔ یہ میزائل دشمن کے طیاروں اور آنے والے میزائلوں کے خلاف بصری حد سے باہر کارروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ میزائل پاکستان کے موجودہ ایف 16 بیڑے کی آپریشنل رینج اور درستگی کو کافی حد تک بڑھا دے گا، جس سے یہ فضائی خطرات کا جواب دینے کے لیے بہتر طور پر لیس ہوگا۔مبینہ طور پر یہ فیصلہ جولائی 2025 میں ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے سلسلے کے بعد کیا گیا، جب پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے واشنگٹن میں سینئر امریکی فوجی اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اعلیٰ دفاعی حکام سے کئی ملاقاتیں کیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان اور امریکا کے فوجی تعلقات ایک بار پھر عملی تعاون کے مرحلے میں داخل ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے