پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے جلسے میں بے نظمی کیسے ہوئی؟ تحقیقاتی رپورٹ مکمل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں بے نظمی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے جلسے میں اسٹیج مینجمنٹ متعدد گروپس کے سپرد ہونے سے بے نظمی پیدا ہوئی، ناکافی انتظامات اور غیر واضح انٹری پروٹوکولز سے کارکنان مایوس ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے 100 سے زائد ریڈ پاسز جاری کیے، فراز مغل نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بدسلوکی کی، کچھ پولیس اہلکاروں کا رویہ غیر اخلاقی اور خواتین سے نامناسب رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چیئرمین تحصیل متھرا انعام اللہ کے رویے پر کارکنان میں ناراضی پھیلی، جلسے میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی تقریر کے دوران اسٹیج پر جوتے اور بوتلیں پھینکی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے