بزنس تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اصافہ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 268 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 4 پیسے اضافے کے بعد 272 روپے 77 پیسےسے بڑھ کر 276 روپے 81 پیسے ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج شب بارہ بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں اگلے پندرہ دن تک لاگو رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے