(اُردو ایکسپریس) اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے والے ہوجائیں ہوجائیں ہوشیارکیونکہ ایف بی آر نے سینکڑوں ٹیکس دہندگان کے اثاثوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیاہے۔
ذرائع کے مطابق شاہانہ طرزِ زندگی رکھنے والوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی پر کام شروع کر دیاگیاہے اورایف بی آر کی جانب سے سوشل پلیٹ فارمز کی مدد سے بھی شاہانہ لائف اسٹائل رکھنے والے لوگوں کی شناخت کی جائے گئی،بنگلوں، لگژری گاڑیوں اور قیمتی زیورات کی نمائش کرنے والے افراد کی بھی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کےمطابق انکم ٹیکس گوشواروں اور لائف اسٹائل میں تضاد پر ایف بی آر حرکت میں آئے گا،ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ سال کی ریٹرنز کا رواں سال کے گوشواروں سے موازنہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پراپرٹی اور لگژری گاڑیاں رکھنے والوں کے ڈیٹا کے حصول کے لئے متعلقہ محکمہ کی مدد لی جائے گئی۔
- ستمبر 22, 2025
آمدن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے والے ہوجائیں ہوشیار
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 268 Views
Share: