تازہ ترین ٹیکنالوجی

ای ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ پائلٹ پراجیکٹ شروع

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سمارٹ ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کے تحت سستی سفری سہولیات اور خود روزگار کیلئے ای ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیاگیا جس کے تحت 1100 ای ٹیکسی گاڑیاں 5سال کی اقساط پر بے روزگار نوجوانوں کو دی جائیں گی۔
پنجاب حکومت اس میں اپنی طرف سے مجموعی طور پر 3.5 ارب روپے سبسڈی دے گی، یہ گاڑیاں انفرادی طور پر یا کوئی بھی نجی کمپنی زیادہ تعداد میں بھی حاصل کر سکتی ہے۔
سکیم کے لیے 5اکتوبر2025 تک لڑکیوں، نوجوانوں، خواتین ، مردوں اور خواہشمند کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لی گئی ہیں، یہ گاڑیاں شفاف قرعہ اندازی میں دی جائیں گی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کاکہناہےکہ ای ٹیکسی سکیم ایک بڑا پراجیکٹ ہے اس سے پنجاب بھر میں بے روزگاری ختم ہوگی، شہریوں کو سستی آرام دہ ٹیکسی سہولیات فراہم ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے