بزنس تازہ ترین

محکمہ ایکسائز نے لاہوریوں پر ٹیکسوں کا بھاری بوجھ ڈال دیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) محکمہ ایکسائز نے لاہوریوں پر بھاری مالی بوجھ ڈال دیا ہے جس کے تحت ایکسائز سے متعلقہ مجموعی ٹیکسوں کا 48 فیصد صرف لاہور ریجن سے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، پراپرٹی ٹیکس، موٹر وہیکل ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 73 ارب روپے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 36 ارب روپے صرف لاہور ریجن سے اکٹھے کیے جائیں گے۔لاہور ریجن میں موٹر وہیکل برانچ کو ساڑھے 18 ارب روپے کا ہدف دیا گیا ہے، جبکہ پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے لاہور کے ریجن اے، بی اور ڈی کو ساڑھے 17 ارب روپے سے زائد کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ صوبے کے دیگر 9 ریجنز کو 37 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس ریکوری کا ہدف دیا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں صرف 10 ارب 76 کروڑ روپے کی وصولی ممکن ہو سکی ہے، جس میں سب سے زیادہ 5 ارب روپے لاہور موٹر برانچ نے اکٹھے کیے ہیں۔ اس کے برعکس، لاہور کی پراپرٹی برانچز نے سب سے کم یعنی صرف 80 کروڑ روپے وصول کیے۔ گزشتہ سالوں میں رعایتی پریڈ کے دوران صوبہ بھر میں 40 سے 45 فیصد ٹیکس وصولی ممکن ہوتی رہی ہے، تاہم رواں سال چالانز کی بروقت تقسیم نہ ہونے کے باعث ریکوری میں سست روی دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈی جی ایکسائز نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ رواں ماہ کے اندر چالانز کی سو فیصد تقسیم یقینی بنائی جائے تاکہ ریکوری کے اہداف بروقت مکمل کیے جا سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے