بزنس تازہ ترین

صرف 14 ہزار روپے میں ہونڈا آئیکون ای خریدنے کا سنہری موقع

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) نجی بینک نے اٹلس ہنڈا کے ساتھ مل کر پاکستان میں حال ہی میں لانچ ہونے والی الیکٹرک سکوٹر "Honda ICON e” کے لیے شریعت کے مطابق خصوصی فنانسنگ اسکیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سکیم نجی بینک کے "اپنی بائیک پروگرام” کا حصہ ہے، جس کے ذریعے صارفین بغیر سود اور آسان اقساط میں اس ماحول دوست سکوٹر کو حاصل کر سکتے ہیں۔ مذکورہ سکیم کے تحت صارفین 0 فیصد منافع کے ساتھ صرف اصل انوائس ویلیو پر فنانسنگ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ 24 ماہ تک آسان ماہانہ اقساط کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ بینک حکام کے مطابق یہ فنانسنگ اسلامی تصور مساومہ (Musawamah) پر مبنی ہے جس کی بنیادی روح منافع سے پاک لین دین اور شفافیت ہے اس سکیم کی اہم شرائط میں کم از کم 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ، ماہانہ 13,997 روپے سے شروع ہونے والی قسط اور 1,800 روپے بمع FED ناقابلِ واپسی پراسیسنگ فیس شامل ہیں۔ درخواست دینے کے خواہش مند حضرات کو اپنے قریبی میزان بینک برانچ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ضوابط اور دستاویزات کی تکمیل ضروری قرار دی گئی ہے۔Honda ICON eکی نمایاں تکنیکی خصوصیات بھی اسے دیگر روایتی بائیکس سے ممتاز بناتی ہیں۔ اس سکوٹر کی ٹاپ سپیڈ 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو ایک بار چارج کرنے پر 65 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔ اس میں 48V، 30.6Ah کی لیتھیم آئن بیٹری نصب ہے، مکمل ڈیجیٹل میٹر موجود ہے، جب کہ سٹینڈرڈ اور اکنامک دو ڈرائیونگ موڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کی رائیڈنگ کیپسٹی 150 کلوگرام ہے اور 85Nm تک زیادہ سے زیادہ ٹارک فراہم کرتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ماحولیاتی خدشات کے باعث الیکٹرک سکوٹرز مستقبل کی ضرورت بنتی جا رہی ہیں۔ نجی بینک اور اٹلس ہونڈا کی یہ مشترکہ پیشکش شہریوں کو مالی دباؤ کے بغیر الیکٹرک موبیلیٹی اپنانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے