پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد، کراچی، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر میں بارش کا امکان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے