پاکستان تازہ ترین

شدید بارشیں،مون سون کا پانچواں طاقتور سسٹم ملک میں انٹری دینے کو تیار،

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس)مون سون کاپہلے سے زیادہ طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہونے کوتیار،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں کل سے31 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ تفصلات کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان اور آزاد کشمیر کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے 27 سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد، جہلم ویلی، ہٹیاں بالا، نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے اضلاع شدید بارشوں کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ایس ڈی ایم اے نے عوام، سیاحوں اور سرکاری اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پہاڑی علاقوں، کچے مکانات، کمزور دیواروں، کھمبوں، سائن بورڈز اور سولر پینلز کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی اپیل کی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو ندی نالوں اور خطرناک مقامات کے قریب نہ جانے کی تاکید کی گئی ہے۔دوسری جانب پنجاب میں بھی مون سون کے پانچویں اسپیل کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 28 سے 31 جولائی تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، خانیوال، بھکر، راجن پور، ڈی جی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے