تازہ ترین دنیا

شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی سے 50 افراد ہلاک

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) عراق کے شہر الکوت میں جمعرات کو ایک بڑے شاپنگ سینٹر میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر مصدقہ ویڈیوز میں ایک بڑی عمارت کو شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گورنر محمد المیاحی نے کہا کہ شہر کے ایک بڑے شاپنگ سینٹر میں افسوسناک آگ کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً 50 ہو چکی ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے کے مطابق، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی تحقیقاتی نتائج دو روز میں جاری کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے