پاکستان تازہ ترین

ہسپتال میں وارڈ بوائے کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) قصور میں ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے والد عبدالجبار نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی اپنی چچی کے ساتھ کمسن کزن کے علاج کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ رادھا کشن گئی تھی،والد کے مطابق ہسپتال کا وارڈ بوائے ذیشان اس کی بیٹی کو ورغلا کر بالائی منزل پر لے گیا جہاں اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عبدالجبار کے مطابق لڑکی کی چچی اسے ڈھونڈتے ہوئے بالائی منزل پر پہنچی تو ملزم نے پکڑے جانے کے ڈر سے نیچےچھلانگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ دوسری جانب ہسپتال کے ایم ایس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے