(اُردو ایکسپریس) بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے6لوگوں کی فہرست جیل حکام کو جمع کروادی گئی۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے، اس سلسلہ میں کوآرڈی نیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے،فہرست کے مطابق بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ ملاقات کے لئے آئیں گے، نعیم بخاری، نیاز اللہ نیازی کا نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ وکیل ظہیر عباس اور ہارون نواز کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور دیگر فیملی ممبران بھی ملاقات کے لئے آئیں گے۔