(اردو ایکسپریس) حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، قیمتوں میں بڑااضافہ کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 36پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقررہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے کردیا گیا ۔