تازہ ترین دنیا

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری کو حتمی حکم تک روک دیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی نجی طور پر منظوری دے دی تھی تاہم انہوں نے حتمی فوجی کارروائی کا حکم جاری نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ ایران کو اپنا جوہری پروگرام ترک کرنے کا موقع دینے کی غرض سے موخر کیا گیا،صدر ٹرمپ نے منگل کی شب اعلیٰ مشیروں کو بتایا کہ وہ ایران پر حملے کی منصوبہ بندی سے متفق ہیں مگر وہ تہران کی ممکنہ پسپائی یا مذاکراتی پیش رفت کا انتظار کر رہے ہیں،امریکی فوج کی نگاہ میں ایران کا فورڈو افزودگی مرکز ایک ممکنہ ہدف ہے جو پہاڑ کے نیچے واقع ہے اور صرف انتہائی طاقتور بموں سے ہی تباہ کیا جا سکتا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا میں کر سکتا ہوں اور شاید نہ بھی کروں، اگلا ہفتہ بہت اہم ہوگا، شاید ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں فیصلہ ہو جائے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے