تازہ ترین دنیا

12 ممالک کے لوگوں کے امریکہ آنے پر پابندی،ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیئے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 ممالک سے لوگوں کے امریکہ آنے پر پابندی کے بل پر دستخط کر دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران، افغانستان، لیبیا، سوڈان، یمن، صومالیہ، میانمار، چاڈ، کانگو، گنی، پیٹیریا اور ہیٹی کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگ گئی۔ وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکن محبت کرنے والی قوم ہے، ہم پُرامن لوگ ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کو بچا رہے ہیں، ہم نے کم وقت میں بہت کامیابیاں حاصل کیں۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی عوام کو خطرناک غیر ملکی عناصر سے محفوظ رکھنا ہے، امریکی تاریخ کا سنہری دور شروع ہوچکا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتظامیہ نے ہر شعبہ میں بری کارکردگی دکھائی، آج مہنگائی میں کمی اور ملازمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے