پاکستان تازہ ترین

عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو پنشن اور تنخواہیں کب ملے گی ؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ایک اہم اور خوش آئند فیصلہ کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 30 مئی تک ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس حوالے سے تمام سرکاری محکموں، اداروں اور متعلقہ دفاتر کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے جس میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ ماہ مئی کی تنخواہیں اور پنشنز 30 مئی بروز جمعرات تک ہر صورت جاری کر دی جائیں۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام محکمے اپنی تنخواہ کی فائلز فوری طور پر محکمہ خزانہ کو ارسال کریں تاکہ ادائیگی کے عمل میں کوئی تاخیر نہ ہو۔

۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے