پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ممبر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک متحرک رکن یاسر عباسی عراق میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دے رہے ہیں کہ ہماری سوشل میڈیا ٹیم کے ایک قابل فخر رکن یاسر عباسی اب ہم میں نہیں رہے۔ وہ عراق میں ایک حادثے کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔‘‘

یاسر عباسی کو ایک وفادار اور نڈر سوشل میڈیا ورکر کے طور پر جانا جاتا تھا، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی تحریک انصاف کا بیانیہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔ وہ کئی سالوں سے تحریک انصاف کے ساتھ منسلک تھے اور پارٹی کے ڈیجیٹل محاذ پر انتہائی فعال کردار ادا کر رہے تھے۔

پارٹی ترجمان کے مطابق یاسر عباسی ایک سائبر وارئیر کے طور پر نہ صرف بھارت کی پروپیگنڈا مشینری کے خلاف سرگرم رہے بلکہ انہوں نے اندرون ملک جھوٹے اور منفی بیانیوں کے خلاف بھی موثر آواز بلند کی۔ ان کی خدمات کو پارٹی کی قیادت نے بھی ہمیشہ سراہا، اور ان کا شمار ان کارکنان میں ہوتا تھا جن پر پارٹی کو فخر رہا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر پارٹی کارکنان، رہنماؤں، اور عام پاکستانیوں نے یاسر عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کی بھرمار ہے اور یاسر عباسی کو قومی ہیرو کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔

 

تحریک انصاف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’’یاسر عباسی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ ہم ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے