بزنس تازہ ترین

چکن فی کلو کتنے کا ہوگیا؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، برائلر مرغی کا گوشت سفید پوش طبقے کی پہنچ سے باہر ہو گیا۔

 

لاہور میں برائلر مرغی کا صافی گوشت 800 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے، جبکہ زندہ برائلر کا سرکاری ریٹ 383 روپے کلو مقرر ہے، لیکن ہول سیل میں زندہ مرغی 397 روپے جبکہ پرچون میں 411 روپے کلو طے کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں زندہ برائلر 460 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

 

واضح رہے کہ صرف گوشت ہی نہیں، انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور میں انڈے 303 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8,970 روپے کی ہو چکی ہے۔

 

پشاور میں بھی مہنگائی نے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جہاں زندہ مرغی کی قیمت 485 روپے سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔ چمن میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت میں 200 سے 250 روپے فی کلو اضافہ ہوا، اب گوشت 800 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

 

البتہ کراچی سے جزوی ریلیف کی خبر آئی ہے جہاں مرغی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی 20 روپے سستی ہو کر 500 روپے فی کلو، جبکہ مرغی کا گوشت 50 روپے سستا ہو کر 750 روپے کلو دستیاب ہے۔پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کی وجہ طلب میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ہے، تاہم عوام تاحال قیمتوں میں واضح ریلیف کے منتظر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے