(اردو ایکسپریس) اگر آپ بیرون ملک سفر کے خواہشمند ہیں اور ویزا حاصل کرنا آپ کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے، تو خوشی کی خبر یہ ہے کہ دنیا کے متعدد خوبصورت اور پرکشش ممالک پاکستانی شہریوں کو ویزا فری یا ویزا آن ارائیول سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
عالمی رہائش و شہریت سے متعلق سرمایہ کاری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی شہریوں کو 32 سے زائد ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول داخلے کی اجازت حاصل ہے۔
ان ممالک میں افریقہ کے 8، اوشیانا کے 3 اور ایشیا کا ایک ملک شامل ہے جو دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ ممالک نہ صرف ویزا فری سہولت دیتے ہیں بلکہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مختلف آسانیاں بھی فراہم کرتے ہیں۔
پاکستانی شہری جن ممالک میں بلا ویزا یا ویزا آن ارائیول سفر کر سکتے ہیں، ان میں درج ذیل نام شامل ہیں:
بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کومورو جزائر، جزائر کوک، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، قطر، روانڈا، لیونڈا، ساموآ، سیشلز، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، سری لنکا، صومالیہ، تیمور-لیسٹے، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، تووالو اور وانواتو۔
واضح رہے کہ یہ ممالک نہ صرف قدرتی خوبصورتی سے مالامال ہیں بلکہ یہاں سیاحت، کاروبار اور ثقافتی تبادلے کے بے شمار مواقع بھی موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق ویزا فری رسائی پاکستانی سیاحوں کیلئے بین الاقوامی سفر کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔
لہٰذا اگر آپ بیرون ملک چھٹیوں یا کاروباری دورے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو ان ممالک کو اپنی فہرست میں ضرور شامل کریں