تازہ ترین شوبز

نیٹ فلکس کے مقبول شو ”ویڈنزڈے“ کے سیزن 2 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) نیٹ فلکس کے مقبول شو ”ویڈنزڈے“ کے سیزن 2 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 

سیزن 2 دو حصوں میں ریلیز ہوگا۔ پہلا حصہ 6 اگست 2025 کو ریلیز کیا جائے گا اور دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو نشرکیا جائے گا جس میں پہلے چار اقساط شامل ہوں گی۔

نیٹ فلکس کے مقبول شو ”ویڈنزڈے“ کے سیزن 2 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 

سیزن 2 دو حصوں میں ریلیز ہوگا۔ پہلا حصہ 6 اگست 2025 کو ریلیز کیا جائے گا اور دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو نشرکیا جائے گا جس میں پہلے چار اقساط شامل ہوں گی۔

جبکہ لیدی گاگا اور کرسٹوفر لوئڈ جیسے مشہور اداکار مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔

 

سیزن 2 میں ویڈنزڈے ایڈمز کی مزید سنسنی خیز مہم جوئی اور پراسرار واقعات دیکھنے کو ملیں گے، جن میں خوفناک کھلونے اور خاندانی راز شامل ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیٹ فلکس کی اس سیریز کا پہلا سیزن عالمی سطح پر بے حد مقبول ہوا، جسے ناظرین نے نہ صرف سراہا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کے مناظر اور کرداروں نے خوب دھوم مچائی۔

 

اب مداح ’ویڈنزڈے‘ کے سیزن 2 کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، جو پراسرار اور مافوق الفطرت مہمات سے بھرپور ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے