پاکستان تازہ ترین

بھارت کو اس جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا، بلاول بھٹو

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اس کا منہ توڑ جواب ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے بھارت نے انتہائی بزدلانہ حملہ کیا ہے۔

 

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت کا بزدلانہ حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی کی انتہا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ قوم کی بھرپور حمایت کیساتھ ہماری مسلح افواج بھارتی جارحیت اور بزدلانہ کارروائی کا بھرپور جواب دے رہی ہیں، بھارت کی اس جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔

 

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے، پورا پاکستان متحد ہے، سر اٹھا کر کھڑا ہے اور مکمل طور پر تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے