بزنس تازہ ترین

حالیہ بائیکاٹ مہم نے کوکا کولا کمپنی کو نقصان سے دوچار کردیا ،کتنا نقصان ہوا؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) صرف امریکہ میں کمپنی کو 2025 کی پہلی سہ ماہی میں چار فیصد نقصان اٹھانا پڑا ہے،کوکا کولا کے سی ای او جیمز کوئنسی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کمپنی مسلسل نقصان سے دوچار ہے۔

 

جیمز کوئنسی کا کہنا ہے کہ کمپنی صرف امریکہ میں اپنے بیشمار صارفین سے محروم ہوچکی ہے، کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے انہیں سب سے زیادہ نقصان سوشل میڈیا کی مشہور ایپ ٹک ٹاک نے پہنچایا ہے جس پر بائیکاٹ مہم کے حوالے سے صرف ایک وائرل ویڈیو کیوجہ سے ہوا۔

 

اپریل کے مہینے میں کوکا کولا کمپنی 12.5 پوائنٹ کی کمی سے 54.4پرآچکی ہے جو کہ اکتوبر 2011کے بعد کی سب سے کم سطح ہے، اس سے واضح ہوجاتا ہے کمپنی اس وقت مکمل کساد بازاری کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے