پاکستان تازہ ترین

پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ : عام آدمی بھی ٹرین میں موجود لگژری سیلون بک کراسکیں گے

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پاکستان ریلوے نے عام آدمیوں کے لیے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت پیش کردی رپوٹ کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ریلوے کے 5 لگژری سیلون بھی اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔

 

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔

ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے