بزنس تازہ ترین

پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کے حوالے سے پاکستان میں بہت مواقع موجود ہیں اور پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔

 

چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے