(اُردو ایکسپریس) پاکستان سوشل میڈیا کی معروف شخصیت، اینکر و ٹک ٹاکر سجل ملک نجی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک نازیبا ویڈیو وائرل تھی جس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون سجل ملک ہیں۔
سوشل میڈیا پر مبینہ نجی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سجل ملک شدید تنقید اور مشکل سے دو چار تھیں، ویڈیو لیک معاملے پر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔
سجل ملک نے نجی ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ میں جعلی فحش ویڈیو کے وائرل ہونے پر شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہوں۔
ٹک ٹاکر سجل ملک نے واضح کیا ہے کہ وائرل ہونے والی فحش ویڈیو میری نہیں ہے، کسی اور خاتون کی نامناسب ویڈیو میرے نام سے منسوب کر کے پھیلائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سجل ملک کے ٹک ٹاک پر 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد فالوورز اور 2 ملین سے زیادہ لائکس ہیں جبکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے 574 ہزار فالوورز موجود ہیں۔