تازہ ترین شوبز

فیشن کی دنیا کا بڑا جھٹکا! نومی انصاری پر اربوں کا ٹیکس اسکینڈل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مشہور فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کے خلاف 1 ارب 25 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ کارروائی کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی جانب سے کی گئی، جس میں ابتدائی تحقیقات کے بعد فراڈ سے متعلق واضح شواہد حاصل ہوئے۔

 

ذرائع کے مطابق، نومی انصاری کی بیرون ملک سے واپسی پر ان کی گرفتاری متوقع ہے، جس کے بعد انہیں کسٹمز اور ٹیکسیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

 

ایف بی آر حکام نے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور کراچی کے مختلف علاقوں — بشمول مہران ٹاؤن، کورنگی اور ڈی ایچ اے — میں واقع ان کے اہم آؤٹ لیٹس پر چھاپے مارے اور اہم ریکارڈ قبضے میں لیا۔

 

یاد رہے کہ یہ نومی انصاری کے خلاف پہلی کارروائی نہیں ہے۔ اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی کارپوریٹ ٹیکس آفس نے ان کے خلاف سیلز ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر ان کی فیکٹری اور آؤٹ لیٹس کو سیل کر دیا تھا۔

 

حکام کے مطابق، نومی انصاری پر الزام ہے کہ انہوں نے پوائنٹ آف سیل سسٹم کو ایف بی آر کے ساتھ منسلک نہیں کیا اور فروخت کا ریکارڈ چھپا کر ٹیکس چوری کی۔

 

  • ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف جاری مہم کے تحت یہ کارروائی کی ہے اور واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات جار

    رہیں گ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے