(اُردو ایکسپریس) اداکارہ کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں
بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن نے اپنی شاد کی خبروں کو بے بنی اد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ2025 میں شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی دہلی ایئرپورٹ پر بزنس مین کبیر باہیا کے ساتھ موجودگی اور ان کے والدین سے مبینہ ملاقات کی خبریں وائرل ہوئیں، جس سے ان کی جلد شادی کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔
ذرائع کے مطابق، کریتی اس وقت فلم "تیرے عشق میں” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ ‘مکتی’ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس کے بعد وہ "کاک ٹیل 2” کی تیاریوں میں مصروف ہو جائیں گی، لہٰذا شادی فی الحال ان کی ترجیح نہیں۔
کچھ روز قبل، کریتی اور کبیر کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی تھی، لیکن اداکارہ کے قریبی ذرائع نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی دہلی موجودگی صرف پروفیشنل کمٹمنٹس کے لیے تھی اور وہ اپنے کیریئر پر فوکس کر رہی ہیں۔