پاکستان

ملک کے بڑے شہر میں دو روز کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

کوئٹہ میں امن وامان کے پیش نظر دو روز کے لیے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

موبائل اور انٹر نیٹ سروس رات کو ہی بند کر دی گئی تھی، نجی ٹی وی نے بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ سروس سات جنوری منگل کو رات 12 بجے بحال کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں جے یو آئی نے آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے، بلوچستان کے جے یو آئی کے امیر مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ احتجاج حق نہ ملنے تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے