کھیل

دوبئی میں محسن نقوی عام انکلوژرز میں میچ دیکھیں گے، پاکستان میں کیوں نہیں چیئرمین کرکٹ بورڈ؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) خبر یہ ہے کے چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی دوبئی میں پاک انڈیا کا میچ ‘عام’ لوگوں کیساتھ انکلوژرز میں بیٹھ کر دیکھیں گے ناں کے وی آئی پی انکلوژر میں، جو لوگ دوبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں وی آئی پی باکس میں بیٹھ کر میچ دیکھتے ہیں وہ بوفے کھانا تو انجوائے کرتے ہیں لیکن میچ بالکل نہیں، کرکٹ میچ ہوتا ہی تماشائیوں کا ہے

 

، الگ تھلگ بیٹھ کر اور جہاں میچ کو View بھی فارغ ہو، کون میچ انجوائے کرتا ہے، اور جہاں یا شیخ رائلز وی آئی پی ہوں وہاں پاکستانی وی آئی پیز کو کون پوچھتا ہے؟ محسن نقوی کا دوبئی پروٹوکول کو پاوں کی جوتی پر رکھنا قابل تحسین ہے،

ہاں کچھ پاکستانیوں کو کہنا ہے چیئر مین کرکٹ بورڈ پاکستان میں بھی کوئی مثال قائم کریں، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں وہ میچ ایک عام پاکستانی کی حیثیت سے دیکھیں، چیک کریں کے کیسے ملیر سے چلنے والا شخص یا جلو موڑ لاھور سے انیوالا شخص کون کون سے پاپڑ بیل کر اسٹیڈیم پہنچتا ہے،

اور جو لوگ جان جوکھوں میں ڈال کر میچ والے دن اپنے آفس پہنچتے ہیں انکی تکالیف کا بھی ذرا احساس ہو، اور پھر دوبئی کو کراچی اور لاھور کی ٹریفک سے کمپیئر کریں، یقین مانیں عام آدمی آپ کا احسان مند رہیگا!

پروٹوکول اور کھلی سڑکوں پر آپ جھٹ پٹ اسٹیڈیمز پہنچ جاتے ہیں، اس پروٹوکول کو بھی جوتے کی نوک پر رکھیں چیئرمین صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے