لڑاکا

احمد شہزاد کا قومی ٹیم پر کڑا وار، کھلاڑیوں کو خودغرض قرار دے دیا!

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سابق کرکٹر احمد شہزاد نے قومی ٹیم کی شکست پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کھلاڑی صرف اپنے ریکارڈز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور ٹیم کی جیت سے کوئی سروکار نہیں رکھتے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے یہی ہو رہا ہے، ہر شکست خودغرض بیٹنگ کا نتیجہ ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد احمد شہزاد نے کہا کہ اس ٹیم کو مکمل طور پر بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ کھلاڑی ملک اور قوم کی عزت کا نہیں سوچ رہے۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں کیویز نے شاہینز کو عبرتناک شکست دی۔

اور شکست کی وجہ پاکستان کی سست رفتار بیٹنگ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے