(اُردو ایکسپریس) تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی اور ناممکن کو ممکن بنانے والی ٹیم پاکستان سہ فریقی سیریز جیت کےلیے پُرعزم ہے۔
کیوی ٹیم نے میچ سےقبل نیشنل سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ فائنل کی تیاری کے لیے اچھا وقت مل گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کیخلاف دوران فیلڈنگ انجرڈ ہونیوالے نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر راچن رویندرا سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ اوپنر کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ تکلیف کے سبب سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں، انکی جگہ فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔