پاکستان تازہ ترین

ٹینکر نے میاں اور حاملہ بیوی کو کچل دیا، موقع پر بچے کی پیدائش، تینوں چل بسے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی، جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑ گیا۔

 

کراچی میں ایک اور المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ملیر ہالٹ بس اسٹاپ کے قریب ایک اور موٹرسائیکل سوار خاندان ہیوی ٹریفک کی زد میں آگیا۔

 

واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور مرد شدید زخمی ہوئے، بعد ازاں خاتون اور مرد دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے میاں بیوی ہیں۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون حاملہ تھی، پولیس کے مطابق بیوی حاملہ تھی جس نے زخمی حالت میں بچےکو جنم دیا تاہم بچہ بھی دم توڑ گیا۔

 

پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

حادثے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، ٹریفک کی روانی بحال کرائی جا رہی ہے۔

 

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور اور ہیلپر کو گرفتار کرلیا، دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 

جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت 24 سالہ زنیب اور 26 سالہ عبدالقیوم کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق شوہر اپنی اہلیہ کو چیک اپ کرانے کے لیے موٹرسائیکل پر اسپتال لے جارہا تھا اس دوران پانی سے بھرے واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا حادثے میں حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دیا ، لیکن جانبر نہ ہو سکا،مرنے والے میاں بیوی ناتھا خان کے رہائشی تھےرواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 214 ہوگئی جبکہ رواں سال ہیوی ٹریفک سے ابتک 68 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے