تازہ ترین کھیل

پی ایس ایل 10 کی بحالی کا اعلان، باقی میچز کی تاریخیں سامنے آگئیں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے باقی میچز سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے باقی میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

 

چیئرمین پی سی بی نے تمام ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ، جنون اور جیت کی جنگ دوبارہ شروع ہونے کو تیار ہے۔

محسن نقوی کے اس اعلان کے بعد شائقین کرکٹ میں ایک بار پھر جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے، اور تمام ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں واپس میدان میں اتریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے