تازہ ترین کھیل

انضمام الحق سے جڑے مبینہ سرمایہ کاری نیٹ ورک کا انکشاف،

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) کروڑوں روپے دبئی منتقل ہونے کی اطلاعات

 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان انضمام الحق نے مبینہ طور پر قومی ٹیم کے متعدد کرکٹرز کا تعارف عبدالرحمن نامی شخص سے کرایا، جس کے بعد سینکڑوں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

 

اطلاعات کے مطابق انضمام الحق کے بیٹے بھی عبدالرحمن کے پاس ملازمت کرتے رہے، جہاں انہیں مبینہ طور پر 8 سے 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے خود عبدالرحمن کے پاس تقریباً 80 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی، جس پر ماہانہ 8 سے 9 فیصد ریٹرن دیا جا رہا تھا۔ انضمام کی شمولیت کے بعد دیگر معروف قومی کرکٹرز نے بھی بھاری رقوم انویسٹ کیں۔

 

ذرائع کے مطابق مبینہ سرمایہ کاری کچھ یوں ہے:

 

بابر اعظم: تقریباً 30 کروڑ روپے

 

شاداب خان: لگ بھگ 20 کروڑ روپے

 

شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فخر زمان: بھی خطیر رقوم کے سرمایہ کار بتائے جا رہے ہیں

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرحمن اس وقت دبئی میں مقیم ہے، جبکہ سرمایہ کاری اور منافع سے متعلق سوالات پر تاحال کوئی واضح جواب سامنے نہیں آ سکا۔

 

معاملے کی حساس نوعیت کے باعث مزید تفصیلات کا انتظار ہے، تاہم ان انکشافات نے پاکستان کرکٹ حلقوں میں شدید تشویش اور قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے