تازہ ترین کھیل

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہو گا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ہو گا یا نہیں اس کا فیصلے آج ہو گا۔

 

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات میں پی سی بی کے چیئرمین وزیراعظم سے ورلڈکپ پر گفتگو کریں گے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ورلڈکپ میں شرکت یا عدم شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل محسن نقوی نے قومی کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پرمبنی ہے۔

 

ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنگلادیش کی حمایت کی، انہوں نے کہا کہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے متعلق حکومت کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے